English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں قرآن محل کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کی لاش برآمد، ملزم گرفتار

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں قرآن محل کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق قرآن محل کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جب کہ مبینہ قاتل کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔

حافظ آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھی کی مدد سے 3 ماہ قبل طفیل چشتی کو قتل کر کے ان کی لاش دفن کر دی تھی۔ ملزم نے جھگڑے کی وجہ سے طفیل چشتی کو قتل کیا۔

حافظ آباد پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر قرآن محل کے خادم کی لاش برآمد کی گئی۔

دوسری جانب حافظ آباد پولیس نے ضلع بھر میں آپریشن کرتے ہوئے 76 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حافظ آباد پولیس نے بتایا کہ ان گرفتار ملزمان میں اشتہاری، منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں۔

حافظ آباد پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 کلو ہیروئن، 12 کلو چرس، 114 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے