کابل: افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلاء کے لیے قطر اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ پروازوں پر غیرملکیوں کا انخلاء دوبارہ سے شروع ہوگا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ کابل ایئرپورٹ سے قطر ایئرویز کی ہفتے میں دو چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔
ان پروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکالیں گے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چارٹرڈ پروازوں سے جان کے خطرے سے دوچار افغانوں کا بھی انخلا کرایا جائے گا۔

