ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کتامودی کو فسادی قرار دینے پر خاتون صحافی کو دھمکیاں

ممبئی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں خاتون صحافی کی جانب سے مودی کو فسادی قرار دینے پر بی جے پی کے غنڈے ان کے پیچھے پڑ گئے۔ اپنی کتاب میں گجرات مسلم کش فسادات کا ذمہ دار اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو قرار دینے والی خاتون صحافی رعنا ایوب کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے انہیں زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ صحافی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر ممبئی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔عالمی صحافی تنظیموں اور مسلم ارکان اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی کے دور حکومت میں اقلیتوں اور خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس سے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیاہے۔واضح رہے کہ رعنا ایوب نے ’گجرات فائلز‘ نامی کتاب میں 2002 ء میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے حقائق بیان کیے ہیں۔

The post کتامودی کو فسادی قرار دینے پر خاتون صحافی کو دھمکیاں appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں