ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی ایوارڈز، پاکستانی کرکٹرزکسی سے کم نہیں،مصباح الحق

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹروہیڈ کوچ مصباح الحق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورسابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایوارڈز سے دنیا کوپیغام گیا کہ پاکستانی کرکٹرز کسی سے کم نہیں۔لاہورکے باغ جناح میں انڈر19کالجیٹ کرکٹ چمپئن شپ کے افتتاح پرمصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی کرکٹ ٹیموں کی آمد اورٹیسٹ کھیلنا بہت ضروری ہے۔ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کوبھی پاکستان آکرٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہئیے ۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد سے ٹیسٹ کرکٹ کے احیا اوراوراسے نوجوانوں میں مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔ آسٹریلیا کے آنے سے دوسری ٹیموں کے پاکستان آنے کے لیے راستے کھلیں گے۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ یقین ہے پاکستان اورآسٹریلیا سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کوملے گی۔محمد رضوان، بابراعظم اورشاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈزملنے سے دنیا کوپیغام دیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کسی سے کم نہیں۔ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں ۔ کریڈٹ کس کو مل رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں