English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طوفانی ہواؤں کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ

کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے طوفانی ہواؤں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور یہ سلسلہ کل بھی جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے لہذا ماہی گیر گہرے پانی میں جانے سے محتاط رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور کراچی میں دوپہر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا شہری زیر تعمیر مکانات کے پاس جانے سے احتیاط کریں۔

گوادر میں بھی ضلعی انتظامیہ نے ماہی گیروں کو جمعے تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں کے علاوہ بلوچستان کے وسطی و ساحلی اور جنوبی پنجاب میں بھی گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ آج (بدھ) کو دوپہر کے قریب ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، چکوال گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور،چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی ،سرگودھا ، فیصل آباد ، جھنگ ، خوشاب، بھکر ، لیہ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی دوران  دوران کشمیر ، جہلم، منڈی بہاءالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ مری، گلیات، نتھیاگلی، کاغان، ناران، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور اور ہنزہ میں ہلکی اور بعض مقامات پر درمیانی برفباری کی توقع ہے۔

بدھ اور جمعرات کو سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر آندھی/تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔آندھی/تیز ہواوں کے باعث سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر نقصان کا خطرہ ہے۔بارانی علاقوں میں حالیہ بارش فصلوں خصوصا گندم کے لیے مفید ہے۔سندھ اور بلوچستان میں جمعرات اور جمعہ کو سرد ہواوں کے باعث درجہ حرارت میں 03-05 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے