ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا یوکرین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، پیوٹن

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین سے بات چیت جاری رہے گی، اس کا مقصد جنگ سمیت “منفی منظر ناموں” سے بچنا ہے۔

روسی صدتر نے کہا کہ تصور کریں یوکرین نیٹو میں شامل ہوگیا اور فوجی آپریشن شروع کرتا ہے، تو کیا ہمیں نیٹو بلاک کے خلاف جنگ کرنی ہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکا ہمارے سکیورٹی مطالبہ کو نظر انداز کر رہا ہے اور یوکرین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنی سکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تصادم کا مطلب یورپ میں مکمل جنگ ہوگی، آگے کیا ہوگا یہ پیش گوئی کوئی نہیں کرسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں