English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ تنازعات کے حل کیلیے کردار ادا کرے‘ پاکستان

القمر

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن کی کوششوں کی حمایت کرنے والے اقوام متحدہ کے امن سازی کمیشن (پی بی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات اور کشیدگی کی بنیادی وجوہات کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کمیشن کے چھٹے سیشن میں اپنے خطاب کے ابتدائی کلمات میں کہا کہ تنازعات کی بنیادی وجوہات غربت، عدم مساوات، قلیل وسائل پر مسابقت، ماحولیاتی انحطاط شامل ہیں جبکہ غیر حل شدہ تنازعات کو بھی حل کرنے کو ترجیح دی جانی چاہیے کیونکہ ان وجوہات کے باعث ہی اقوام کے درمیان جھگڑے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کی نوعیت بدل گئی ہے،مقامی تنازعات میں غیر ملکی مداخلت بڑھ گئی ہے اور اب اندرونی تنازعات کے بھی سرحد پار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

The post اقوام متحدہ تنازعات کے حل کیلیے کردار ادا کرے‘ پاکستان appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے