English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوابشاہ،واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی،دھرنا

القمر

نواب شاہ (نمائندہ جسارت)واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین کے ورکروں کی احتجاجی ریلی ،پریس کلب کے سامنے دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین کے سینکڑوں ورکروں نے چیئرمین انور چانڈیو کی قیادت میں میں حیسکو کی ممکنہ نجکاری کے خلاف حیسکو آفس منوآباد سے ریلی نکالی ،ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں انھوں نے وفاقی حکومت کی پالیسوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے حیسکو کی نجکاری کے بجائے نئی بھرتیاں کرے ورکروں کے حقوق ادا کرے اور مہنگی بجلی کرکے عوام پر جو ظلم کا پہاڑ گرایا ہے وہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے ،اسے ختم کرے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ نیازی حکومت نے سابقہ حکومتوں کے ریکاڈ توڑ ڈالے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم حیسکو کی کسی صورت بھی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ،انھوں نے مرکزی چیئرمین عبدالطیف نظامانی اور دیگر قائدین کو سلام پیش کرتے ہوئے ورکروں کے لیے جاری جہدوجہد کو سراہا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے