ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں مسلمان طالبات کی حجاب کے ساتھ کالج میں داخلے پر پابندی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور سرکاری کالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسند حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ایک اورکالج میں حجاب کرنے والی طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں انہیں کلاس لینی کی اجازت دی جائے لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور انہیں حجاب کے ساتھ کالج میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

کرناٹک میں باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل ایک اورسرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ حجاب پرپابندی کیخلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست دائرکررکھی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں