English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوتھے سندھ کالجز مقابلے ،اسلامیہ سائنس کالج نے فٹبال ایونٹ اپنے نام کرلیا

سکھر:چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22انٹر کالجزمختلف ایونٹ کا سلسلہ جاری ،اسلامیہ سائنس کالج نے فٹبال ایونٹ اپنے نام کرلیا ،کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدام ہے یہ باتیں آر ڈی کالجز سکھر غلام سرور عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22 کے سلسلے میں انٹر کالجز گرلز بوائز گیمز ٹورنامنٹ میں مختلف ایونٹ کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز انٹر کالجز بوائز (فٹبال ) ایونٹ کا فائنل میچ اسلامیہ سائنس کالج سکھر اورعطاء حسین ڈگری کالج روہڑی کے مابین گانگوٹی فٹبال گراو¿نڈ روہڑی میں منعقد ہوا یہ میچ اسلامیہ سائنس کالج سکھر نے جیت لیا،ایونٹ کے مہمان خاص ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر غلام سرور عباسی تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن فواد ناصر،فدا حسین شورو ،عرفان احمد منگیجو ،فوکل پرسن اسفند یار منگی،زوالفقار حسین ،سعید خان ،محمد افضل شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22 انٹر کالجز ایونٹ کے فوکل پرسن اسفند یار منگی کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیاں خوش ا?ئند اقدام ہے ، تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے محکمہ تعلیم کی کوشش قابل ستائش اقدام ہے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ضروری ہے یہ ایونٹ ایک یادگار ایونٹ ہے اور اس گیمز میں 7ایونٹ بوائز جبکہ 4ایونٹ گرلز شامل ہیں ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور کھلاڑیوں کو کو بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے