English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلع ٹنڈوالٰہیار میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

القمر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم میمن نے کہا ہے کہ ضلع ٹنڈوالٰہیارمیں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کوجلد از جلد مکمل کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالٰہیار میںمنعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ثنا اللہ رند،ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیارولی محمد بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالٰہیارعبدالحفیظ لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالٰہیارشہزادو عمیر جروار، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالٰہیارشیراز لغاری، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری اختر علی شیخ، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑڈاکٹر آصف کورائی،محکمہ تعلیم، صحت، ریونیو، آبپاشی، پبلک ہیلتھ ،لوکل گورنمنٹ، میونسپل/ ٹائون ایڈمنسٹریشن، ایگریکلچر / لائیو اسٹاک ، ورکس سروسز اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار ولی محمد بلوچ نے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کو ضلع ٹنڈوالٰہیار کے حوالے سے تٖفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم میمن نے محکمہ لوکل گورنمٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہتر انتظامات کیے جائیں جبکہ ممکنہ مون سون بارشوںسے نمٹنے کیلیے ہنگامی پلان تشکیل دیا جائے اورپانی کی نکاسی کیلیے پمپنگ مشینوں کو تیار رکھا جائے اورخراب مشینوں کی مرمت کروائی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرٹنڈوالٰہیار کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموںکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ٹائون پلاننگ سے منظور شدہ اسکیموں کو ہی تعمیرات کی اجازت دی جائے۔ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم میمن نے محکمہ ایگریکلچر کے افسران کو ہدایت کی کہ زرعی ٹیکس کے نظام کو بہتر کیا جائے اور بقایاجات کی وصولی کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالٰہیارکو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کام کرنے والے اتائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات چلانے والے میڈیکل اسٹوروں کیخلاف کریک ڈائون کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اوسرکاری اسپتالوں میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر تمام اسٹاف کو پابند کیا جائے کہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اس ضمن میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کمشنر حیدرآباد ندیم میمن نے تینوںتعلقوںکے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ سندھ حکومت کی سخت ہدایات ہیں کہ روزمرہ کے استعمال میں آنے والی اشیائے خورونوش کو انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیے گئے نرخوں پر فروخت کرنے پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے