English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں 2021ء میں خواتین سمیت 176 افراد قتل ہوئے

القمر

 

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ میں سال 2021ء میں غیرت کے نام پر قتل کیسز میں اضافہ ریکارڈ ہوا ،128 خواتین سمیت 176 افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے سب سے زیادہ واقعات کشمور ضلع میں ہوئے جہاں پر 24 خواتین سمیت 27 افراد کو موت کی ابدی نیند سلادیا، سندھ میں خواتین کے حقوق اور کاروکاری کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سندھ سہائی آرگنائزیشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر عائشہ حسن دھاریجو و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ غیرت کے نام پرضلع جیکب آباد میں 14 خواتیں اور 12 مردوں سمیت 26 ،شکارپور ضلع میں 18 خواتین اور 5 مردوں سمیت 23 افراد ،گھوٹکی ضلع میں 14 خواتین اور 3 مردوں سمیت 17 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں 83 مردوخواتین کو قتل کیا گیا عائشہ حسن دھاریجو کے مطابق سال 2021ء میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا تاہم صرف ستر فیصد کیسز رجسٹرڈ ہوئے ان میں سے بیشتر مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج ہوئے تاہم پورے سال میں ایک بھی کیس میں ملزمان کو سزا نہ ہوسکی کیونکہ اس طرح کے واقعات کی تفتیش کمزور ہونے کی وجہ سے ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیںاس طرح کے واقعات میں ملزمان کے دباؤ میں آکر متاثرہ خاندان ان سے سمجھوتا کرلیتے ہیں کیونکہ پولیس کیس کو زیادہ تر خراب کردیتی ہے جبکہ صوبے میں خواتین پولیس افسران کی کمی کی وجہ سے خواتین کو تھانہ کچہری کے معاملات میں بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے