English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خود غرض امیر ممالک کورونا کے ذمے دار ہیں‘ ماہرین

القمر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ایک تازہ تحقیقی رپورٹ میں چینی وبائی ماہرین نے کہا ہے کہ امیر ممالک نے خودغرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضرورت سے کہیں زیادہ کورونا ویکسین خرید کر ذخیرہ کرلی اور غریبوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ ’نیچر ہیومن بہیوئر‘ کی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک ویکسین بڑے پیمانے پر ذخیرہ کرنے کے بجائے اس کا صرف 46 فیصد حصہ غریب ممالک کو عطیہ کردیتے تو کورونا وائرس کی نت نئی اقسام سے ہلاکتیں نہ ہوتیں۔ امیر ممالک اپنی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگاچکے ہیں ،جب کہ غریب ملکوں میں صرف 4 فیصدآبادی ہی کی ویکسی نیشن مکمل ہوسکی ہے ۔

The post خود غرض امیر ممالک کورونا کے ذمے دار ہیں‘ ماہرین appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے