
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کے پی ٹی کے شعبے اسپورٹس کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کیماڑی کے ہمراہ کل کراچی میں فرینڈلی انڈر 16فٹبال میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل ، اسسٹنٹ کمشنر ہاربر ، منیجر اسپورٹس کے پی ٹی اسپورٹس کوآرڈینٹر غلام محمد خان اور میچ آرگنائزز بھی موجود تھے ، کمشنر کراچی نے میچ کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیں ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل عابد قمر شیخ نے میچ سے متعلق معلومات فراہم کیںاور بتایا کہ دوران میچ شائقین فٹبال کیلئے پانی سمیت ہر قسم کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ میچ شام 5بجے شروع ہوگا جبکہ ساڑھے 4بجے کمشنر کراچی اور انگلینڈ کے کوچ ذیور آسٹن میڈیا سے گفتگو کرینگے جس میں اہم اعلان شامل ہے۔ میچ کے مہمان خصوصی کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضٰی وہاب ہونگے جبکہ کھیلوں کے نامور کھلاڑی اور دیگر اہم شخصیات بھی میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں موجود ہونگی۔ دریں اثنا میچ کے لئے دونوں ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ کمشنر کراچی گرین ٹیم میں کامران، سمیر، فیصل، ایاز، فیضان ،عبدالغنی،حماد خان، محمد ابراہیم، طلال عزیز بلوچ ،حماد علی ، شاہ زیب ،عبدلقدیر، ولید احمد، حسام بلوچ،وسیم الدین ۔بلال احمد جازم بلوچ،شامل ہونگے جبکہ کمشنر وائٹ ٹیم میں آذان، عدیل احمد ، صضیر حسن، بشیر خان، عبدالرحمان ، مبشر حسن ،عامر احمد ، شیراز حسین، راشد حسین ، وجاہت حسن،ابراہیم بلوچ، ساجد حسین، سریانہ خان، عزیراحمد عاشق حسین حصہ ہونگے ۔
