English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہود اور ہولوکاسٹ کی مخالفت پر امریکی صحافی زیر عتاب

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز نے خاتون صحافی ہووپی گولڈ برگ کو یہودیوں اور ہولوکاسٹ کے بارے میں متنازع تبصرے پر برطرف کردیا۔ اگرچہ گولڈ برگ نے اپنے متنازع بیان پر معذرت کی، تاہم ٹی وی چینل نے اسے اپنے تبصروں کے اثرات کے بارے میں سوچنے اور جاننے کے لیے کچھ وقت نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ اے بی سی نیوز کے صدر کم گڈون نے ایک بیان میں کہا کہ نیوز تنظیم ہمارے ساتھی یہودیو ںکے ساتھ کھڑی ہے۔یہ فیصلہ گولڈ برگ کے دی ویو پر ایک مباحثے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے ، جس میں خاتون اینکر نے کہا تھا کہ ہولوکاسٹ میں نسل پرستی کا کوئی عنصر نہیں تھا۔ اس پروگرام کے بعد سرکردہ صہیونی رہنماؤں نے واویلا شروع کردیا۔ گولڈ برگ نے اپنی بات پر بار بار معافی مانگی، لیکن کئی ممتاز یہودی رہنماؤں کی طرف سے مذمت کے باعث چینل نے انہیں 2ہفتے تک معطل کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے