کرکٹ آسٹریلیا نے محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن درست ہونے تک محمد حسنین معطل رہیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں ہوا، کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا۔
پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے تفصیلی رپورٹ آج موصول ہوئی، محمد حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے محمد حسنین کے ایکشن کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، پی سی بی ایک بولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا، کنسلٹنٹ محمد حسنین کے ساتھ بولنگ ایکشن پر کام کرے گا۔
پی سی بی نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش اور محمد حسنین کو پی ایس ایل میں مزید شرکت کی اجازت نہیں، ایکشن کی درستگی تک محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی معطل رہیں گے۔

