اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق پالیسی کو جاندار کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے رابطہ کیا جائے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، او آئی سی سے رابطہ کرکے کشمیر پالیسی کو جاندار کیا جائے۔
مزید پڑھیں: لاپتہ افراد انسانی المیہ اور ریاست پر بدنما داغ ہے، سینیٹر مشتاق احمد
انہوں نے کہا کہ کشمیر پالیسی کو مؤثر کیا جائے، کشمیر ایشو پر ہمیں واضح روڈ میپ دینا ہوگا، جہاد کو زندہ رکھا جائے۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری پالیسی بہت کمزور ہے۔
دریں اثنا سینیٹر کرشنا کو بطور ہندو رکن اعزازی طور پر چیئر کے فرائض سونپ دئیے گئے۔ سینیٹر کرشنا کولی نے کہا کہ بطور ہندو رکن کشمیریوں پر بھارتی بربریت کی مذ مت کرتی ہوں۔

