بدین(نمائندہ جسارت) یوم کشمیر کی تیاریوں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس اور بلیس اسکول سسٹم، تعمیر ملت پبلک اسکول میں تقریبات کا انعقاد،آج یوم کشمیر جوش جروش سے منایا جائے گا۔ملک بھر کی طرح بدین میں بھی آج یوم کشمیر جوش خروش اور جزبہ سے منانے کی تیاریوں کے سلسلہ اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس اور معروف تعلیمی ادارے بلیس اسکول سسٹم، تعمیر ملت پبلک اسکول میں منعقد پروگرام میں طلبا اور طالبات نے اپنی اردو سندھی اور انگلش کی تقریروں پیش کیں، ٹیبلوز ملی اور قومی گیتوں پر اپنے کشمیری مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ بھارتی ظلم جبر اور قتل عام پر دنیا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں عالمی اداروں حکومتوں اور طاقتوں سے بھارتی افواج اور مودی سرکار کے ظلم ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر مجرمانہ خاموشی کے بجائے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ لاڑ کمپس میں منعقد تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمن پروفیسر حاکم علی پروفیسر محمد عرفان پروفیسر طفیل چانڈیو پروفیسر مس نادیہ کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبا اور طالبات نے اپنی تقریروں میں کشمیر کے ایشو کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ معروف تعلیمی ادارے بلیس اسکول سسٹم کے زیر اہتمام پروگرام میں طلبا اور طالبات نے انتہائی خوبصورت اور جذباتی انداز میں مظلوم کشمیری عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے پیش کیے گئے ملی اور قومی ترانوں نغموں اور خاکوں پر بھارتی افواج اور مودی سرکاری کے ظلم ستم اور قتل عام کی نشاندہی کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔