
پشاور(جسارت نیوز)میڈیا ونٹر اسپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا فیسٹیول میں 150سے زائد خواتین و مرد صحافیوں نے7 مختلف گیمز میں حصہ لیا ، ان مقابلوں میں اسپورٹس رائٹرز نے رسہ کشی ، ایتھلیٹکس ، ٹیبل ٹینس اور ووڈ بال میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا ، مہمان خصوصی پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پشاور پریس کلب کیجنرل سیکرٹری وچیئر مین اسپورٹس کمیٹی شہزادہ فہد ‘سینئر صحافی سابق صدرپشاور پریس کلب شمیم شاہد ،فرید اللہ شاہ ‘اے آئی پی ایس کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان ا سپورٹس ر ائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک،صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد، اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز ، جنرل سیکرٹری شاہد خان ایڈمن آفیسر پشاور اسپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ سمیت دیگرسینئر صحافی اور اہم شخصیا ت موجود تھیں،قیوم ا سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اور پشاور پریس کلب کے زیراہتمام اور ڈائریکٹریٹ آف ا سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے میڈیا ونٹر اسپورٹس گالا 2022 کا شاندار انعقاد کیاگیا۔
