ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراکش: 100فٹ گہرے کنویں میں پھنسے بچے کو نکالنے کے لیے بڑا آپریشن

رباط: مراکش میں 100فٹ گہرے کنویں سے بچے کو نکالنے کے لیے مشینیں کھدائی کررہی ہیں، چھوٹی تصویر کیمرے سے مدد سے لی گئی زخمی رایان کی ہے

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی افریقی ملک مراکش میں 3روز سے 100فٹ گہرے کنویں میں پھنسے بچے کو نکالنے کے لیے بڑا آپریشن شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق رایان نامی 5 سالہ بچہ 3 روز قبل 100 فٹ گہرے کنویں میں جاگرا تھا۔ ریسکیو آپریشن میں جدید مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ماہرین 90 فٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رایان کو رسی کے ذریعے کنویں میں غذا فراہم کی جا رہی ہے ۔ ہم نے اسے کیمرے کی مدد سے پانی پیتے دیکھا ہے اور وہ حرکت بھی کر رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں