ریاض: سعودی عرب میں عرب اتحاد نے ابھا ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ پر داغا گیا مسلح ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا، تاہم کارروائی میں 4 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو اکثر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور سعودی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

