English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈانی وفد کے خفیہ دورئہ اسرائیل کا انکشاف

القمر

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی خبررساں ادارے رائٹر زنے انکشاف کیا ہے کہ سوڈان کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعلقات استوار کرنے کے لیے سرگرم ہیں، تاہم خرطوم حکومت کو عوامی سطح پر سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ رائٹرز کے مطابق تل ابیب میں ہونے والی ملاقات میں سوڈانی حکام نے صہیونی عہدے داروں سے ملاقات کی۔ اس اقدام کا مقصد باہمی دوروں کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ اسرائیلی حکومت یا سوڈانی فوج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ادھر سوڈان میں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

 

The post سوڈانی وفد کے خفیہ دورئہ اسرائیل کا انکشاف appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے