English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق فوڈ سپروائزر کی درخواستِ ضمانت، نیب سے کیس کی تفصیلات طلب 

 کراچی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سانگھڑ کے سابق فوڈ سپروائزر کی درخواست ضمانت نیب سے کیس کی تفصیلات آئندہ سماعت پر طلب کرلی ہیں ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بینچ کے روبرو سانگھڑ کے سابق فوڈ سپروائزر رجو مل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پروسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم رجو مل کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد ملزم ٹرائل کورٹ میں سامنا نہیں کر رہے تھے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملزم رجو مل کی درخواست ضمانت میرٹ پر مسترد کی تھی۔ رجو مل پر سرکاری خزانے کو بیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ رجو مل سانگھڑ ضلع کے فوڈ سپروائیڑ تھے گندم کی بوریاں غائب کی گئیں۔ ملزم کے خلاف سکھر احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ عدالت نے نیب سے کیس کی ڈائریز اور دیگر تفصیلات آئندہ سماعت پر طلب کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے