English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسکی چمپئن شپ گلگت بلتستان اسکائوٹس نے جیت لی

ائر مارشل محمد مغیث افضل کا اسکی چمپئن شپ کے اختتام پر نلتر میں شریک کھلاڑیوں کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسکی چمپیئن شپ 2022 کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلترمیں منعقد کی گئی۔ ایئر مارشل مغیث افضل چیئرمین پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاکستان میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لیے پاک فضائیہ اور ونٹراسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد دی۔ مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔ گلگت بلتستان اسکائوٹس نے29 ویں قومی اسکی چیمپیئن شپ2022 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جوائنٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت بلتستان اسکائوٹس کے زاہد عباس، میر نواز اور وقاص اعظم کو بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔ 5 ویں اسنو بورڈ چمپیئن شپ میں گلگت بلتستان ونٹر ایسوسی ایشن کے خالد حسین ن سونے کا تمغہ جیتا جبکہ گلگت بلتستان کے زاہد عباس چاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے اور ہندوکش کے علی حسنین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ قبل ازیں ایئر وائس مارشل عمران ماجد، ایئر آفیسر کمانڈنگ، فیڈرل ایئر کمانڈ نے کہا کہ پاک فضائیہ پاکستان میں نہ صرف اسکیئنگ کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے بلکہ ابھرتے ہوئے اسکئیرز کو بین الاقوامی سرمائی مقابلوں میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے