پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں کورونا ویکسین کے خلاف شروع ہونے والا ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج فرانس تک جاپہنچا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں زرد جیکٹ پہنے مظاہرین نے ٹرک ڈرائیوروں کا بھرپور استقبال کیا ۔ دوسری جانب پیرس کی پولیس نے دارالحکومت کی ناکا بندی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں کو شہر میں داخلے سے روکنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
The post کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے بعد فرانس میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج appeared first on Daily Jasarat News.
