English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں،فرخ حبیب

لاہور: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

ہور(نمائندہ جسارت) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے چودھری براد ران سے اپوزیشن کی ملاقات کے حوالے سے کہاہے کہ یہ اپوزیشن وہاں سے روٹی شوٹی کھائیں ، ملاقات کرنے میں یہ آزاد ہیں جبکہ حکومت کو اپنے اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں۔اپوزیشن حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے سے پہلے اپنے بندے تو پورے کرلے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز گورنر ہائوس لاہور میں ملک بھر سے آئے پی ایف یو جے کے ارکان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری و دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے اپنے دور میں کرپشن کی، جب سوال پوچھا جائے تو یہ التوا کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، کبھی قطری خط آجاتا ہے، کبھی جسٹس ریٹائرڈ قیوم جیسے جج ڈھونڈنا شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری شہباز شریف ملاقات صرف اپنے مفادکے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے پاس اپنی شکایات کے ازالے کے لیے آئی ٹی این ای کا پلیٹ فارم موجود ہے کوشش کررہے ہیں کہ الیکٹرونک اور ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کو بھی آئی ٹی این ای تک رسائی دیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں فرق محسوس کرنا چاہیے ،ڈس انفارمیشن جان بوجھ کر کی جاتی ہے، ذاتی کردار کشی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ،صحافی اپنی صفوں میں چھپی ان کالی بھیڑوں کا محاسبہ کریں۔ تقریب میں بلوچستان سے آئے ہوئے صحافیوں نے وزیر مملکت کو بلوچی ثقافت کی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے