English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمر گل نے کہا تم نے پاکستان کو ایسی صورتحال میں کئی میچز جتوائے ہیں، عمر اکمل

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے موقع دیا۔

عمر اکمل نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز نے مجھے اعتماد دیا اور کہا کہ خود پریقین رکھنا ہے۔اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے ہمیشہ کی طرح حوصلہ بڑھایا اور عمر گل نے کہا کہ تم نے پاکستان کو ایسی صورت حال میں کئی میچز جتوائے ہیں، اسی یقین سے کھیلو اور میں نے خود پر یقین رکھا اور مجھے عزت ملی اور اننگز ٹیم کے کام آئی۔

عمر اکمل نے کہا کہ مجھے مینجمنٹ نے جو رول دیا اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ردہم اچھا بنا ہوا ہے، ٹاپ آرڈر میں جیسن روئے اور احسان اننگز بنا دیتے ہیں اور پھر اس کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والے بیٹرز اس کو آ گے بڑھاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے