English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی پی او عمرسعید ملک کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کے حوالے سے سی پی او عمر سعید ملک نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، اے ایس پی نیوٹاو¿ن، ڈسٹرکٹ سیکورٹی افسر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔سی پی او عمر سعید ملک نے سیکورٹی کے حوالے سے کرکٹ سٹیڈیم، روٹ اور گردونواح کا جائزہ لیا۔سی پی او راولپنڈی عمر سعید نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے جامع پلان کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔

سی پی او راولپنڈی عمر سعید نے کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم، گردونواح اور ٹیمز کی فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے بہترین سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے