
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ہفتہ کو سٹی مراتھون2022۔ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنرز ، اور سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے ساتھ علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کیے۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ مراتھون کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں بعد ازاں کمشنر نے سٹی مراتھون2022۔ کی سیکورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر جواد مظفر ، ڈپٹی کمشنر ز ، پاکستان رینجر ز ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ افسران نے کمشنر کو مراتھون کے انعقاد کے انتظامات کے بارے میں کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی مراتھون کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جاے۔بعد ازاں کمشنر نے معین خان اکیڈمی اسٹیڈیم پر تقریب تقسیم انعامات کی ہونے والی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی جواد مظفر ، ڈی ایچ کے کلب کے سیکریٹری ذکا راجا ،ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز پاکستان رینجرز ، پولیس ، ٹریفک پولیس کے افسران،بلدیاتی اداروں،اور دیگر شہری اداروں کے افسران و دیگربھی موجو د تھے۔
