ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ سے شروع ہوگا

لاہور: آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی آمد منگل سے شروع ہوگی۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کیمپ 22 فروری تک جاری رہے گا۔ سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بولنگ کوچ کچھ وجوہات کے باعث کیمپ میں شامل نہیں ہوں گے، تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان پہنچ کراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شریک کرکٹرز کیمپ میں شامل نہیں ہوں گے، کیمپ کے اختتام پر اگلے روز پاکستان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔24  فروری سے سہ روزہ قرنطینہ کے بعد 27فروری سے اسلام آباد میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں