ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“وزیراعظم صاحب! گھبرانا نہیں ہم آپ سے تعلق نبھائیں گے،” مونس الہی کی یقین دہانی

اسلام آباد: مسلم  لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرادی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے، سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، جو گھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی ماحول بنا ہوا ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں، ایک تماشہ بنا ہوا، سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، جس طرح ہمارا آپ سے تعلق بنا ہے، وہ ہم نے نبھانے کیلئے بنایا ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے کہا کہ گزارش ہے پی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقے سے کہہ دیں گھبرانا نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں