ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رائیلی روسو نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز سے کھیلنے والے جنوبی افریقا بیٹر رائیلی روسو نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں رائیلی روسو نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ مقام ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل تھری میں دیگر کرکٹرز کی طرح کچھ شکوک و شبہات تھے، تاہم پہلی بار جب آیا تو سوچا تھا دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کیسا ملک ہے ۔ رائیلی روسو کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے دوبارہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔پی ایس ایل 7 میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے شاندار آغاز کیا، امید ہے سلسلہ جاری رکھیں گے۔جنوبی افریقی بیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے، جتنی لیگز کھیلیں ان میں پاکستان سپر لیگ سب سے ٹاپ پر ہے۔رائیلی روسو نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں پروفیشنلزم مثالی ہے، پاکستان سپر لیگ میں جس طرح فاسٹ بولرز سامنے آرہے ہیں وہ حیران کن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں