English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نامکمل سفری دستاویزات، بولنگ کوچ شان ٹیٹ تاخیر سے جوائن کریں گے

القمر

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کو تاخیر سے جوائن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ تاخیر سے جوائن کریں گے، شان ٹیٹ کے ویزا اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث شان ٹیٹ کراچی میں قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کو جوائن نہیں کر سکیں گے، کراچی میں کیمپ کا پہلا مرحلہ 23 فروری کو ختم ہو جائے گا۔قومی ٹیم کے ٹیسٹ کوچ شان ٹیٹ براہ راست اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے