English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قذافی اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت

لاہور : قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے میچ کے دوران شائقین پرجوش نظرآرہے ہیں،دوسری طرف کراچی کنگز کے کھلاڑی کا کیچ پکڑتے ہوئے ایک انداز(فوٹو: ناصر عبداللہ کشمیری)

لاہور(سید وزیر علی قادری)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کیلیے 100فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل7کے پہلے مرحلے کے دوران کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں 25فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ چند روز قبل این سی او سی کی طرف سے آگاہ کیا گیا تھا کہ 16فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں 100فیصد شائقین کے آنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد شائقین کے لئے اچھی خبر آئی ہے جس کے مطابق منگل سے 100فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور منگل سے شہر کے چھ مقامات سے اسٹیڈیم تک اسپیشل روٹس چلائے گی، روٹس عوام الناس کی آسانی کے لیے چلائے جا رہے ہیں، ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ ملکر چلائے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک اور سکیم موڑ سے روٹس چلائے جا رہے ہیں، اسپیڈو بسیں 27فروری تک ان روٹس پر چلے گی ۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شائقین کرکٹ کو 4:30پر پک اپ اور 11:45پر ڈراپ کی سہولت دی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے