English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تُرک صدر کے دورئہ امارات سے نئے دروازے کھلیں گے‘ انور قرقاش

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا امارات کا دورہ دونوں ممالک کے بیچ تعلقات کا نیا مثبت باب کھولے گا۔ اپنی ٹوئٹ میں قرقاش نے مزید کہا کہ صدر اردوان کا دورہ شیخ محمد بن زائد النہان کے ترکی کے دورے کے بعد ہو رہا ہے۔ اس سے خطے میں استحکام اور ترقی کے مقصد سے رابطے اور تعاون کو مضبوطی حاصل ہو گی۔ قرقاش نے باور کرایا کہ امارات کی پالیسی مثبت اور دانش مندانہ ہے۔ یہ علاقائی امن، سلامتی اور ترقی کے مفاد میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے