English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان میری ملاقاتوں سے نہیں ملکی تباہی سے خوفزدہ ہیں، شہباز شریف

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ ملکی تباہی سے خوفزدہ ہیں۔

شہباز شریف نے لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گھبراہٹ اور پریشانی ملکی تباہی، مہنگائی اور بے روزی گاری سے ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ حکمرانوں نے ریکارڈ قرضے لیے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا، گندم، شوگر، ایل این جی سمیت دیگر اسکینڈل میں اربوں کھربوں کی کرپشن کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے پوچھا کہ چوہدری برادران سے آپ کی ملاقات کیسی رہی؟ مگر شہباز شریف اس کا جواب دیے بغیر ہی وہاں سے رخصت ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے