ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد پر ہماری حمایت کر رہی ہیں، بلاول زرداری

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ خوشی ہے اپوزیشن کی دیگر جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے مقف کی حمایت کر رہی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اجلاس ہواجس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فریال تالپور اور وزیراعلی مراد علی شاہ بھی موجود تھے جبکہ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، آفتاب شعبان میرانی، نواب یوسف تالپور، منظور وسان اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ بلاول کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیاگیا، چیئرمین پی پی نے سندھ کے اراکین اسمبلی کو الگ الگ اہم ٹاسک سونپ دیئے۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سی ای سی کے اجلاس میں جمہوری اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا، ہم تحریک عدم اعتماد کے جمہوری، آئینی اور پرامن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے اپوزیشن کی دیگر جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے مقف کی حمایت کر رہی ہیں، پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک مثر ترین اپوزیشن کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں