لاہور(نمائندہ خصوصی) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم پرجرمانہ عائد کردیا گیا۔ پی ایس ایل 7میں لاہور قلندرز اورکراچی کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکراچی کنگزکے اسپنرعماد وسیم پرمیچ فیس کا 5فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔عماد وسیم نے میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللہ گرباز کو آئوٹ کرکے نامناسب ردعمل کا اظہارکیا تھا۔