حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج ، گول بلڈنگ، کھوکھر محلہ، گاڑی کھاتہ، لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پرنٹنگ پریس کاکاروبار شدید متاثر ہونے لگا،حیدرآباد میں روزانہ کی بنیاد پر 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا کوئی دورانیہ نہیں ہے ،کھوکھر محلہ، گاڑی کھاتہ جو کہ پرنٹنگ پریس کا مرکز ہے یہاں کاروبار بری طرح متاثر ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔