اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر اور تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھ۔۔