ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا! پیٹرول کم استعمال کریں، شبلی فراز

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مشورہ دیا ہے کہ قیمت بڑھ گئی ہے تو کیا ہوا، عوام کو چاہیے پیٹرول کم استعمال کریں، جب مشکل وقت آتا ہے تو زندگی پہلے جیسی نہیں گزار سکتے، حکومت کس کس چیز کو سبسڈائز کرے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا شبلی فراز نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکس نہیں ڈال رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت سائنس
کی کوشش ہے بجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی تو آئل کی امپورٹ کم ہوگی۔ کورونا اور مہنگائی عالمی ہے، حکومت نے ٹیکس نہیں لگایا، مشکل وقت میں آدمی اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں