English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، رضوان اور بابر کی حکمرانی برقرار

القمر

دبئی(جسارت نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے موقع پر کوہلی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان تھے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے نمبرپر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ بھی چار درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے،پاکستان کے شاداب خان کا بولرز رینکنگ میں نواں نمبرہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل رائونڈر میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے، شاندار کارکردگی کے باعث متحدہ عرب امارات کے آل رائونڈر رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،تاہم ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے