برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں شدید بارش، سیلاب اور تودے گرنے سے 38افراد ہلاک ہوگئے۔ تیز بارش کے نتیجے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جنیرو کا پہاڑی علاقہ ہوا جہاں تودے گرنے کے نتیجے میں 23ہلاکتیں ہوئیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو کے دورے پر موجود برازیل کے صدر جائر بولسونارو نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے اپنے وزراکو سیلاب کے متاثرین کی مدد کا کام سونپ دیا ہے۔
