English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا ہر کام نئی بربادی کا پیغام ہے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی گئی،اپوزیشن

القمر

اسلام آبا/لاہور/لندن (نمائندہ جسارت + آئی این پی+صباح نیوز+آن لائن) اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظلم قراردے دیا۔سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر کام ایک نئی بربادی کا پیغام ہے، تیل کی قیمت میں 12 روپے لیٹر اضافہ عوام کوکچل دینے کے مترادف ہے۔بدھ کو ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا حامی ہر شخص اپنے گریبان میں جھانکے کہ اْس نے پاکستان کو کن ظالموں کے حوالے کر رکھا ہے، یہ تبدیلی ملک کا مزید کیا حشر کرے گی، لمحہ فکریہ ہے۔ن لیگ کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرپٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے، حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کا ظلم ختم نہیں ہوگا ، عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ جاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی،انہیں اقتدار کے آخری دنوں میں تو غریب عوام پر ترس کھانا چاہیے، سی این جی اسٹیشنز بھی 3ماہ سے بند ہیں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائدحزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس حکومت کا جانا اب بنتا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادی گئیں، عالمی مہنگائی کا رونا رونے والوں کو پہلے اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ کن کی نااہلی سے ڈالر آسمان پر پہنچ گیا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے