English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدعنوانی میں ملوث افرادکااحتساب ہونا چاہیے، اوآئی سی

القمر

جنیوا (اے پی پی)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)نے معاشروں میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس لعنت میں ملوث افراد کا احتساب کرنے کے لیے زیادہ مالیاتی شفافیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفاتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے بدعنوانی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی مختلف شکلوں میں بدعنوانی کی لعنت کی موثر طریقے سے روک تھام کے طریقہ کار کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے