ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

”اپوزیشن پیٹرول کی قیمت میں کمی کا جادوئی چراغ بتائے“

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے لیے جادوئی چراغ مانگ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں۔

فوادی چوہدری نے کہا کہ کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں، اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے لیے کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں