اتر پردیش: بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے برقع پوش مسلم خواتین پر ڈنڈے برسا دیے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ریاست اتر پردیش کے غازی آباد کی ہے جہاں برقع پوش مسلم خواتین حجاب پر پابندی کے خلاف پُرامن احتجاج کر رہی تھیں کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے برقع پوش مسلم خواتین پر لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے تا کہ احتجاج روک سکیں۔
@ECISVEEP @dgpup @Uppolice @ndtvindia @aimim_national pic.twitter.com/AxkaNw4t9p
— Shaikh Imran (@ImranI22769672) February 16, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجبوری میں خواتین پر طاقت کا استعمال کیا کیونکہ وہ حکومت کے خلاف پوسٹرز ہاتھ میں لیے احتجاج کررہی تھیں اور جب ان سے گھر جانے کا کہا گیا تو انہوں نے بات سننے سے انکار کردیا۔
IT WAS NEVER ABOUT THE UNIFORM: Muslim teachers and staff being publicly humiliated to remove their #hijab before entering school campus.#KarnatakaHijabRow pic.twitter.com/T99Xp5VHTK
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) February 14, 2022
بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کا شروع ہونے والا سلسلہ اب دیگر ریاستوں میں بھی پھیل چکا ہے۔
Hindutva thugs harass and threaten Muslim girls at a school in Madhya Pradesh.
But instead of punishing these male Hindu students, the school ordered the Muslim girls to cease wearing the hijab. pic.twitter.com/FURtRIrxnX
— CJ Werleman (@cjwerleman) February 15, 2022
کچھ روز قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں خاتون مسلم ٹیچر کو برقع اور حجاب اترانے کے بعد اسکول میں داخلے کی اجازت دی گئی۔
