English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کو اقدار میں آتے ہی بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ،ترجمان پنجاب حکومت

القمر

کراچی: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا تھا کہ حکومت کواقدارمیں آتےہی بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے،حکومت نے مختلف شعبوں میں بہتری کےاقدامات کیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسان خاور کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے ملکی معشیت کو سنبھالنے کے لیے مشکل فیصلے کیےحکومت کو اقدار میں آتے ہی بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،کون سے ممالک ہیں جنہوں نے کرونا وبا کا مقابلہ کیااور ساتھ میں معشیت کو سنبھالا۔

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں بہتری کے اقدامات کیے،اپوزیشن لانگ مارچ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرے ،فیٹف کی تقریبًا تمام شرائط پوری کر چکے ہیں لانگ مارچ کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہے کرونا وبا سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے ۔

بجلی کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  (ن )لیگ دور میں مہنگی بجلی کے منصوبے لگائے گئے جس کی وجہ سے آج کراچی والوں کو مہنگی بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہے  ۔لیکن حکومت ایسے منصوبے لا رہی ہے جس سے عام شہری کو فائدہ ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے