English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخباراست سے جھلکیاں

القمر

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ خبر ترک: "ایردوان ، ہم ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل ہوں گے”

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے دور میں جب دنیا خوف و ہراس میں مبتلا ترکی نے  ایک مختلف پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پیداوار اورافرادی   قوت  کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس عمل میں، ہم نے نہ صرف وبا کے پہلے مہینے میں ہونے والے نقصانات کی تلافی کی بلکہ سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور موجودہ سرپلس کے مقصد سے اپنے اقتصادی پروگرام کو پرعزم طریقے سے لاگو کرتے ہوئے بھی آگے بڑھا ہے اور ترکی نے   روزگار فراہم کرنے اور برآمدات میں نئے  ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔

 

روزنامہ حریت: ” چاووش اولو:  ہم  روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہیں”

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ جب کہ بات چیت میں روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ چاوش اولو  نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکی روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات  کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

 

روزنامہ صباح: "متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ترکی میں سرمایہ کاری کا منصوبہ”

متحدہ عرب امارات ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے راستے کا تعین کر لیا گیا ہے۔ خلیج سے پہلی سرمایہ کاری دفاعی صنعت میں ہو گی۔ متحدہ عرب امارات ترکی میں زراعت، توانائی، خوراک اور انفارمیٹکس کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

روزنامہ  ینی شفق : "بحیرہ اسود  قدرتی  گیس 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اپنی پیداوار کا آغاز کردے گی”

ترکی نے بحیرہ اسود سے اب تک دو الگ الگ ڈرلنگ میں مجموعی طور پر 540 بلین کیوبک میٹر گیس دریافت کی ہے۔ اس اعداد و شمار کا مطلب ہے کہ ترکی بھر میں 25 سالوں سے گھرانوں کی قدرتی گیس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ گیس کے بہاؤ کے لیے، 2023 کے وسط کا پہلے سے اندازہ لگایا گیا تھا۔ تاہم، تحقیقات  پر  نظر ثانی کی گئی ہے اور  اسے  وقت سے قبل  ہی  2023 کی پہلی سہ ماہی میں بحیرہ اسود  قدرتی  گیس کو گھروں میں استعمال کرنا شروع کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ سٹار: "سنجار : ترکی میں ملنے والا پیار و محبت  10 نوبلز سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے "

نوبل انعام یافتہ ترک سائنسدان پروفیسر۔ ڈاکٹر عزیز  سنجار نے  کہا ہے کہ  ترک  عوام کی جانب سے انہیں جو پیار و محبت ملا ہے   وہ  10 نوبل انعامات سے بھی   زیادہ اہمیت کا حامل ہےکیونکہ 85 ملین لوگ، میری ترکی سے محبت  کی قدر کرتے ہیں  اور وہ میری خدمات  کو اچھی طرح سمجھتے ہیں میری کامیابی کو وہ ترکی کی کامیابی سمجھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے