English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقرا یونیورسٹی نے ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی مینز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

القمر

کراچی: یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہنے کے لیے اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ محنت اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں ایچ ای سی اور نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی انٹریونیورسٹی مینز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ زون جی کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرمہمان خصوصی ڈاکٹر اختیاربیگ نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسے مواقع فراہم کرنے پر ایچ ای سی اور نیوپورٹس انسیٹیوٹ کی ہمابخاری کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا ۔
امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید ایونٹس منعقد ہوں گے بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتح اقرا یونیورسٹی اور رنرز اپ آئی بی اے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
اس موقع پر محترمہ ہما بخاری، محمود احمد، تراب شاہ، سلیم احمد سیکریٹری سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن، آصف عظیم چیئرمین کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن اور ٹورنامنٹ کے منتظمین بھی موجود تھے ۔
قبل ازیں فائنل میں اقراء یونیورسٹی نے آئی بی اے یونیورسٹی کو 3-0 سے شکست دی ارسلان علوی نے احمد کو مکمل طور پر تین ا سٹریٹ سیٹس 11-8، 12-10، 11-8 سے شکست دی ۔
جبکہ فرقان پٹیل نے مسعود کو 11-1، 11-5، 13-11 سے ہرایاحذیفہ حاتم نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ارتضیٰ کو 11-5، 11-8، 11-4 سے ہرا دیادو روزہ ایونٹ میں سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز میں میچز کھیلے گئے۔
اس ایونٹ میں 13 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے